بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف۔۔۔

پولیس موبائل پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند دھپ والے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.