پاکستان سُپر لیگ میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی زندہ دلانِ لاہور میں ٹیپ بال کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے، وہاں موجود شائقین کرکٹ اسٹار کرکٹر کو اپنے درمیان موجود پا کر حیران رہ گئے۔
پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیرن سیمی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے خود بھی اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔
نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ڈیرن سیمی نے منفرد اشارے بھی کیے جسے دیکھ کر نوجوان خوب محظوظ ہوئے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کی خدمات کا ہمیشہ شکرگزار رہے گا۔
ڈیرن سیمی کو یوں انجوائے کرتا دیکھ کر شرفین ردرفورڈ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’اسکیپر کرکٹ کا جوش کبھی ختم نہیں ہوسکتا، آپ اچھے شاٹس کھیلے۔
Comments are closed.