بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ ضمنی انتخاب، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو حلقے میں ری پولنگ کا حکم دے رکھا ہے۔

اسجد ملہی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ ڈسکہ کے انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.