بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ ضمنی الیکشن: محکمہ تعلیم کے عملے کی تعیناتی کا فیصلہ

ڈسکہ این اے 75 میں 18 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

ڈسکہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے محکمہ تعلیم کا عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق این اے 75 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 20 پولنگ اسٹیشنوں کا عملہ تبدیل ہوا ہے۔

ڈی ای اے کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 348 کا پریذائیڈنگ آفیسر بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 340 پولنگ اسٹیشنوں پر 19فروری کوتعینات ہونے والا عملہ ہی کام کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.