قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ انتخاب کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں الیکشن متنازع بنائے، سلیکٹڈ افسر لگائے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں، سیکورٹی اداروں اور سیاسی نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ضلعی انتظامیہ امن و امان پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ سنگین تشدد دیکھنے میں آیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل میں پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے تعاون نہیں کیا، جس پر انتخابات کالعدم قرار دیئے۔
Comments are closed.