سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جَلد سماعت کی اپیل کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی کی اپیل پر کل سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ رجسٹرار آفس نے سماعت سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ امیدوار تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
اسجد ملہی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو ری پول کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.