پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

چین میں اسپرنگ فیسٹول کی تیاریاں

چین میں اسپرنگ فیسٹول کی تیاریاں جاری ہیں، نئے چینی سال کے آغاز پر بڑے پیمانے پر جشن منایاجاتا ہے۔

بیجنگ کے اسٹوڈیو میں ہونے والی ریہرسل میں سیکڑوں فنکاروں نے حصہ لیا جبکہ روایتی اور قبائلی ملبوسات پہنے بچے اور خواتین مرکزِ نگاہ بنے رہے۔

نئے چینی سال کا آغاز 12 فروری سے ہو رہا ہے اس موقع پر بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور جشن منایا جاتا ہے۔

چینی عوام اس فیسٹول کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں، مزے مزے کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں، خواتین رنگ برنگے ملبوسات پہنتی ہیں جبکہ بچوں کو تحفے دیئے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.