بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی کورونا ویکسین کن افراد کیلیے بہتر نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سائنوفارم ویکسین حاملہ خواتین اور 60 سال سے زائد عمر افراد کیلئے بہتر نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چینی دواساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ کووڈ 19 کی ویکسین پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جارہی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 18 سال سے کم اور60 سال سے زائد عمر افراد کیلئے اسٹرزینیکا ویکسین کے نتائج بہتر ہیں جبکہ کوویکس کے تحت اسٹرزینیکا ویکسین رواں ماہ آنے کے امکانات ہیں اور پاکستان میں ٹرائل کی گئی کینسینوفارما اور اسپوٹنک ویکسین جلد آجائے گی۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کراسلام آباد پہنچا تھا جسے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے وصول کیا اور پورے ملک میں پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی اور 11,833 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز32  ہزار889  ہونے کے ساتھ ساتھ 31 افراد جان بحق ہوگئے۔

The post چینی کورونا ویکسین کن افراد کیلیے بہتر نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.