حکومت پاکستان نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی اور 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینڈرز جاری کردیے۔
چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ریاض میمن نے کہا ہے کہ چینی اور گندم کی درآمد کے ٹینڈرز کی بولیاں 16 مارچ تک موصول ہوں گی اور اسی روز اوپن کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گندم جولائی میں پاکستان پہنچے گی۔
ٹی سی پی نے چینی اور گندم کی درآمد کے پہلے ٹینڈرز مہنگی بولیاں موصول ہونے پرمنسوخ کیے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.