بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، ہرشل گبز

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی، چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے۔

انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ خوشی ہے پی ایس ایل کا حصہ بنا، پی ایس ایل کا شمار بڑی لیگز میں ہوتا ہے۔

ہرشل گبز نے کہا کہ محمد عامر اور بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دونوں کھلاڑیوں سے کراچی کنگز بھرپور فائدہ اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ کی ذمہ داری میرے لیے چیلنج ہے، بائیو سیکور ببل سے زیادہ دشواری نہیں ہے۔

کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کی اہلیہ بھی کراچی کنگز کے پاکستان سُپر لیگ(پی ایس ایل) جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرنے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

ہیڈ کوچ کراچی کنگز نے کہا کہ جب تک کورونا ہے ہمیں اس کا عادی ہونا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.