
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے مسترد ووٹوں کی کاپیاں نا ملنے پر حکمت عملی تبدیل کرلی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے مسترد شدہ ووٹ کا ریکارڈ لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے، قانونی ٹیم نے یوسف رضا گیلانی کو مشورہ دیا کہ عدالت سے رجوع کرکے مسترد ووٹوں کا ریکارڈ حاصل کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کرنے پر پیپلز پارٹی غور کررہی ہے۔
Comments are closed.