بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ الیکشن دھاندلی کی نئی مثال ہے، احسن اقبال

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج کو دھاندلی کی نئی مثال قرار دیدیا ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے چیئرمین سینیٹ انتخاب میں صادق سنجرانی کے فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو نئی طرز کی دھاندلی سے ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو 42 جمع 7 مسترد ووٹ ملاکر 49 ووٹ ملے ہیں، لیکن انہیں ہارا ہوا قرار دیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان کے مقابلے میں صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے، یوں 49 ووٹ کے مقابلے میں 48 ووٹ لینے والے امیدوار کو جتوادیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.