پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 1 شہری کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا۔
شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، باقی 6 ڈاکو فرار ہو گئے۔
ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکوؤں کو بھی جلد پکڑ لیں گے۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر چونیاں کے گاؤں بہاری پور کے رہائشی جاوید، زبیر اور اللّٰہ وسایا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ 3 کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 7 ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔
ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے جاوید کو قتل جبکہ زبیر اور اللّٰہ وسایا کو زخمی کر دیا۔
مقامی لوگوں نے 1 ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس بروقت اطلاع ملنے کے باوجود 1 گھنٹے کی تاخیر سے جائے واردات پر پہنچی ہے۔
ڈی پی او قصور کہتے ہیں کہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، ان شاء اللّٰہ جلد مفرور ڈاکوؤں کو پکڑ لیں گے۔
Comments are closed.