بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک سے قبل، PPP کا اہم اجلاس طلب

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اہم بیٹھک سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس آج 1 بجے دن زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مشاورت کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو زرداری ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد، لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق پارٹی کی حکمتِ عملی پر غور ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کے ردِعمل پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائے نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.