جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کا پریشر حکومت کو بہاکر لے جائے گا، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ چیرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، پی ڈی ایم کا پریشر حکومت کو بہاکر لے جائے گا۔

میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی اور پی ڈی ایم سطح پر مختلف قانونی راستہ اختیار کرنے پر مشاورت کررہے ہیں، وفاقی حکومت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیکریٹری سینیٹ کی ہدایات پر امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگانےکی ہدایت تھی،اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کو شکست ہوئی وزیر اعظم ہاؤس میں سب سے بڑا کورونا بیٹھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.