جمعہ6؍ رجب المرجب 1442ھ 19؍فروری2021ء

پی پی 51 میں ضمنی انتخاب، نون لیگی رہنما میاں مدثر گرفتار

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 گوجرانوالا میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے اس موقع پر پولیس نے مسلم لیگ نون کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات میاں مدثر کو گرفتار کر لیا۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اس بات کا انکشاف مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں مدثر کو گھر سے بغیر کسی مقدمے کے گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نون لیگ رہنما عطاء تارڑ اور کارکنان گوجرانوالا میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے جنہوں نے میاں مدثر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ادھر ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالا کا کہنا ہے کہ نون لیگی کارکنوں کی گرفتاری کا علم نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.