جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی پی کی سیاست کی جان سندھ حکومت میں ہے، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیاست کی جان سندھ حکومت میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بے وقت کا راگ اپنی افادیت کھوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کی جان سندھ حکومت میں ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے نیب پر آستینیں چڑھائیں وہ عمران خان پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے کہا کہ میں چاہوں گی مریم نواز نیب کی مہمان بنیں، نیب پہلے بھی مریم نواز کو گھر سے کھانا منگوا کردیتا رہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست میں شہباز شریف اور حمزہ کی خاموشی عجیب ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ایک ادارہ ہے، کوئی ادارے پر پتھر برساتا ہے تو وہ قانون پر پتھر برساتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ادارے جب ان کو طلب کرتے ہیں تو ان کی شان میں گستاخی ہوتی ہے۔

اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی جیت ہے، ہم نے طاقتور کو قانون کے تابع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مانگے تانگے کی سواریاں لے کر یہ تانگا چل رہا تھا جس کے دونوں ویل گر گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا کہ ہمیں ان سے نہ پہلے کوئی خطرہ تھا نہ اب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.