بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی مسترد شدہ ووٹ کا معاملہ آج عدالت میں چیلنج کرے گی

پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسترد شدہ ووٹوں کا معاملہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

فاروق ایچ نائیک، نیربخاری اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم بنا دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ مسترد کیے جانے پر مشاورت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسترد شدہ ووٹ کا معاملہ پیر کو (آج) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.