بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی سینیٹر کی شہر یار آفریدی کی تعریف

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر رخسانہ زبیری نے سینیٹ میں سابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ اور موجودہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی کارکردگی کی تعریف کر دی۔

سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر رخسانہ زبیری کا کہنا تھا کہ شہر یار آفریدی جب وزیرِ مملکت برائے داخلہ تھے تو انہوں نے تھانوں کو چوکس کر رکھا تھا۔

رخسانہ زبیری کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کا اُس دور میں تھانوں کا اچانک وِزٹ معمول تھا۔

سینیٹر رخسانہ زبیری کا شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِ داخلہ تو صرف اپوزیشن سے متعلق پیش گوئیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.