بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی ایم این ایز کا علی گیلانی کی ویڈیو میں موجود ہونے کا انکشاف

سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں آنے والے پی ٹی آئی اراکین کا موقف سامنے آگیا،  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے ویڈیو میں اپنی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

 پی ٹی آئی ایم این ایز جمیل احمد اور فہیم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے، وہ وزیراعظم کے سپاہی ہیں۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ اسٹنگ آپریشن کس کے کہنے پر کیا گیا، اپنے طور پر یا کسی کے کہنے پر کیا گیا؟ اور کتنے پیسے لئے؟

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم لوگوں کے ضمیروں کے سودے کرتی ہے، یہ پتلی گلی سے دم دبا کے بھاگ جاتے ہیں۔

ایم این اے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی۔

فہیم خان نے جواب دیا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے، اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد آ جائے گا۔ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے آنے کو تیار ہیں کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.