راولپنڈی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم سے پاکستان آکر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے نیک خواہشات کے کلمات ادا کئے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم کی آمد سے دیگر ممالک کی ٹیموں میں بھی پاکستان آکر کھیلنے کی امنگ پیدا ہوگی، دریں اثنا جنوبی افریقا کی ٹیم مینجمنٹ نے بھی پاکستان میں ان کی شاندار میزبانی پر حکومت اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم آخری بار 2007 میں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئی تھی اور ایک طویل عرصہ گزرنے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کے لیے جنوبی افریقہ ٹیم کا پاکستان آنا مثبت ہے۔
The post پی سی بی کا جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم سے اظہارِ تشکر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.