بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی، بچے کی پیدائش پر کھلاڑیوں کیلئے پالیسی تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بچے کی پیدائش پر کھلاڑیوں کے لیے پالیسی بنا دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے  بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق مرد و خواتین دونوں کھلاڑیوں پر ہو گا۔

پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹرز بچے کی پیدائش تک نان پلئینگ رول اختیار کر سکیں گی، خواتین کھلاڑی تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی اور کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی حقدار ہوں گی۔

 پی سی بی کی پالیسی کے مطابق خاتون کرکٹر قومی ڈیوٹی پر بچے کی دیکھ بھال کے لیے من پسند فرد کو ساتھ رکھ سکیں گی اور مرد کرکٹرز والد بننے پر تنخواہ کے ساتھ تیس دن کی چھٹی لے سکیں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے یہ پالیسی بہت ضروری ہے۔

 وسیم خان نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ خواتین کھیل کی طرف آئیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.