بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس 70 پر ضمنی الیکشن، صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایات

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی میں 20 ضمنی الیکشن کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کےمطابق ضمنی الیکشن میں پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹوں کے موبائل کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

ہدایات کے مطابق پولنگ کے دوران صرف پریزائیڈنگ افسران کو موبائل فون استعمال کرنےکی اجازت ہوگی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق خواتین پولنگ اسٹیشن میں پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر کوئی مرد داخل نہیں ہوسکے گا۔

پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفےکی جاری رہے گی۔

پی ایس 70 ماتلی کی نشست مرحوم بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.