بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس پی نے لسانی سیاست کا خاتمہ کر دیا: انیس قائم خانی

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کہتے ہیں کہ پی ایس پی نے لسانی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔

کراچی میں الآصف اسکوائر گراؤنڈ میں پاک سر زمین پارٹی آج جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس موقع پر جلسے کے مقام پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی آج (28 فروری کو)…

انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) آج شام 4 بجے کراچی میں پختونوں کا بڑا جلسہ کرے گی۔

انیس قائم خانی کا مزید کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے ثابت ہوگا کہ مہاجر، پختون، سندھی، بلوچی اور پنجابی سب پی ایس پی کے ساتھ ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ جلسے میں آج بڑی تعداد میں کراچی کے پختون شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.