بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری دن میں تقریبا 550 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنےکے بعد 487 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 563 پر بند ہوا ہے۔

آج بازار میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 35 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.