بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا میں لاپتا ہوگئی۔

پی آئی اے  کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈا کی امیگریشن اور ایئر پورٹ اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس پر کینیڈا میں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے، سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.