پیر9؍رجب المرجب 1442ھ 22؍فروری 2021ء

پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر لاپتہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق زاہدہ بلوچ نامی ایئر ہوسٹس پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 پر تعینات تھی، پرواز کراچی سے 29جنوری کو ٹورنٹو روانہ ہوئی تھی۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پروازکی 31جنوری کو وطن واپسی پر زاہدہ نامی فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم ہوا، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیاگیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر کسی بھی میزبان کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 29جنوری کورمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈبھی ٹورنٹو پہنچنے پرلاپتہ ہوا تھا، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.