4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Mansfield Center ford escort zx2 sr ecu hookup whatsapp groups for hookups 2010 free hookup apps cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کا مدینہ کے لیے قبل از حج آپریشن مکمل

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مدینہ کے لیے قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا۔ جدہ کے لیے آپریشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ 

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق مدینہ کے لیے آپریٹ کی گئی پروازوں کے ذریعے 8800 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ مدینے کے لیے مکمل ہونے والے حج آپریشن میں عازمین حج کا تعلق سرکاری حج اسکیم سے ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے عازمین حج کو جدہ پہنچانے کے لیے قومی ایئرلائن سمیت ملک کی نجی ایئرلائنز بھی آپریشن کا آج سے آغاز کر رہی ہیں۔

قومی ایئرلائن کی سرکاری حج اسکیم کے تحت جدہ کے لیے پہلی پرواز آج لاہور سے روانہ ہوگی۔ جدہ کے لیے پہلی حج پرواز کے ذریعے 329 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ملتان سے ایک پرواز کے ذریعے 307 عازمین حج جدہ روانہ ہوں گے۔ ملتان سے جدہ کی پرواز کی روانگی آج رات 11:45 پر مقرر ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ کے لیے 329 عازمین حج پر مشتمل پہلی پرواز جمعہ کو علی الصبح 3 بجے روانہ ہوگی۔ جمعہ کے روز ہی کراچی سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 393 عازمین حج کو لے کر شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.