بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، ذرائع مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی غلطی تسلیم کرے، تب ہی پی ڈی ایم میں واپس آسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے معاملے سے متلعق پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا موقف دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی کھل کر مخالفت نہیں کی ، مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی مداخلت پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی واپسی تب ہی باوقار ہوگی جب وہ ’باپ‘ سے ووٹ لینے پر وضاحت دے گی۔

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے اصولی مؤقف پہ قائم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.