بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 15 رنز پر گِر گئی۔

پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گِری تھی، نعیم شیخ ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گِری تھی، سیف حسن ایک رن بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔

 قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر اور شعیب ملک شامل ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی، ارکان کی کوویڈ رپورٹ منفی آگئی۔

ٹاس ہار جانے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہمارا فیصلہ بھی بولنگ کا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کے کپتان محموداللّٰہ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔

میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کاکہنا تھا کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کی طرح کھیلیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.