بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے، کیشو مہاراج

جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے کہا ہے کہ دن کے آغاز میں پچ پر نمی سے اسپن میں مدد ملی لیکن پھر نمی ختم ہوتی چلی گئی، پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقی کرکٹر کیشو مہاراج نے پریس کانفرنس کی۔ 

واضح رہے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کیشو مہاراج نے اظہر علی اور عمران بٹ کی شکل میں دو اہم وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ 

پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ دن کے آغاز میں پچ پر نمی سے اسپن میں مدد ملی لیکن پھر نمی ختم ہوتی چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جارج لنزے کی انجری پریشانی کا باعث بنی، امید ہے کل میدان میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.