بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجویز تشویشناک ہے، ایم کیو ایم پاکستان

حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو تشویشناک قرار دیدیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے اضافے کی تجویز تشویش ناک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رہی ہیں۔

اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.