کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں پولیس اہلکار شیراز کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت حمید اللّٰہ اور فیض کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سائٹ میں تاجر سے 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی، ملزمان کا گروہ 6 سے 7 ملزمان پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب 28 فروری کو رینجرز نے بھی اسی کیس میں 2 ملزمان شان اور جاوید کو گرفتار کیا تھا۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سائٹ میں دو وارداتوں میں 70 لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔
Comments are closed.