منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

پنجاب: 4 ڈی پی اوز کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات

پنجاب کے 4 ڈی پی اوز کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو ڈی پی او کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

جن ڈی پی اوز کو احکامات جاری ہوئے ہیں ان میں ڈی پی او نارووال واحد محمود، ڈی پی او حافظ آباد حسنین حیدر، ڈی پی او خوشاب طارق ولایت اور ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمٰن شامل ہیں۔ 

ایس پی انویسٹیگیشن حافظ آباد غلام مصطفیٰ گیلانی کو ڈی پی او کا اضافی چارج دیا گیا۔

ایس پی انویسٹیگیشن خوشاب محمد امتیاز ڈی پی او خوشاب کی بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

ایڈیشنل ایس پی قصور اویس ملک کو ڈی پی او ننکانہ صاحب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.