بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص

حکومت پنجاب نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیے ہیں۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لیے 5 بڑے اداروں سے رابطہ بھی کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کو وفاق کی طرف سے ویکسین کی 20 لاکھ 9 ہزار خوراکیں ملیں۔

پنجاب میں ویکسین سینٹرز پر اب تک 11 لاکھ 22 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کورونا ویکسین کی تقریباً 8 لاکھ 78 ہزار خوراکیں ابھی باقی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں روزانہ تقریباً 40 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے پنجاب کو سائنو فارم ویکسین کی 17 لاکھ 39 ہزار 200 خوراکیں ملی تھیں۔

سائنوفارم ویکسین کی 10 لاکھ 36 ہزار 479 خوراکیں لوگوں کو لگائی جاچکی ہیں۔

اسی طرح وفاق سے کنسینو فارم ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں ملیں، جن میں سے 28 ہزار خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ 

وفاق سے سائنوویک ویکسین کی 2 لاکھ 50 ہزار خوراکیں ملیں، سائنوویک ویکسین کی 58 ہزار 846 خوراکیں شہریوں کو لگائی جاچکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.