بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں لاک ڈاؤن، SOPs خلاف ورزی کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن

پنجاب کے شہروں گجرات اور ملتان میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے ایکشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھمبر روڈ پر مزید 10 دکانیں سیل کی گئی ہیں، شہر میں جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 5 اعشاریہ ایک فیصد رہی ،مزید 2ہزار 253افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 29 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

ڈی سی گجرات نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 10 مریضوں کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کورونا وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں جلالپور جٹاں، منگووال، مرغزار کالونی، ٹانڈہ روڈ، ریلوے روڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب ملتان شہر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مسافر بسوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں عائد کر دی گئیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کر دی جائیں۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 مسافر بسیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں کو ماسک پہننے کی پابندی کرائیں۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ ماسک وردی کا حصہ ہے کوئی اہلکار بغیر ماسک کے ڈیوٹی نہ کرے۔

پنجاب کے شہر سرگودھا میں کورونا مریضوں میں مسلسل اضافے سے سبب 6 علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا، ملتان کے ضلع بھر میں بھی 15 روزہ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ماسک وردی کا حصہ ہے بغیر ماسک کوئی اہلکار ڈیوٹی نہ کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 2 ہزار 253 نئے مریض سامنے آئے ہیں، 14 مارچ کو 44 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 1 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.