وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں صرف 60 سال کی عمر سے زائد افراد کو ہی کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کوڈ کے ہمراہ ویکسینیشن سینٹرز پر آئیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 70 سال سے زائد بزرگ شہریوں کو بغیر پن کوڈ کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لئے ویکسینیشن سے متعلق معلومات بار بار فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا ویکسینیشن کے لئے ایکسپو سینٹر میں آسکتے ہیں، ایکسپو سینٹر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لئےخصوصی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.