پنجاب کے متعدد شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ملک میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی ہلکی بارش اور برفباری جاری ہے۔
ملتان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ راجن پور میں آندھی اور بارش کےبعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔
فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، حافظ آباد، شکر گڑھ، میاں چنوں ، لودھراں سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش کے باعث گلی محلے میں پانی کھڑا ہوگیاہے۔
دوسر ی جانب چمن سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کنجوغی، کان مہترزئی کے پہاڑوں پر برف پڑنے سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے جبکہ وادی زیارت کے نواحی علاقوں میں ژالہ باری سے درختوں کو نقصان پہنچا ہے
خیبر پخنونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں کچھ جگہوں پربارش اور پہاڑوں پربرفباری وقفے وقفے سے ہورہی ہے۔
اپر کوہستان میں تیز بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے شاہراہ قراقرم ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہےجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں روڈ کو کلیئر کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں
Comments are closed.