پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے اسکولوں میں امتحان لینے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں اٹھارہ سے 31 مئی تک امتحان لیے جائیں گے۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سوالات پر مشتمل کتابچہ فراہم کرے گا، اُن سوالات سے طالب علموں کےلیے امتحانی پرچے تیار ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان میں پچاس فیصد نمبرز ہوم ورک کے ہوں گے جبکہ پچاس فیصد نمبر معروضی طرز کے پرچہ کے ہوں گے۔
پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علموں کا زبانی امتحان لیا جائے گا، تیسری سے آٹھویں تک انگلش، ریاضی، سائنس، اردو، کمپیوٹر، تاریخ اور جغرافیہ کا پرچہ ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن ضلعی سطح پرکنٹرول روم قائم کرے گا اور تمام اسکولز دس جون سے پہلے رزلٹ کارڈ جاری کریں گے۔
Comments are closed.