بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں اور شادی ہالز سیل

پنجاب کے کئی شہروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں اور شادی ہالز سیل کردیے گئے۔

کورونا وائرس کے ایس او پیز میں ماسک پہنیں، ہاتھ سینیٹائز کریں اور فاصلہ برقرار رکھیں کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں کی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

لاہور میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 45 دکانیں اور شادی ہال سیل کردیے۔

ملتان میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر 6 دکانیں، 3 شادی ہالز سیل کیے اور 9 بسوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے ہفتے اور اتوار کو بازار اور ریسٹورنٹس مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دنوں کے دوران کھانے پینے کی اشیاء، دودھ، سبزی اور گوشت کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے چین کی دو کمپنیوں سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

ویکسین کی پہلی کھیپ 25 مارچ کو جبکہ دوسری 30 مارچ کو پاکستان پہنچ جائے گی۔

حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں اور کورونا کو ناں کہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.