بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز خٹک، صادق سنجرانی کی اے این پی وفد سے ملاقات

وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وفد سے ملاقات کی۔

پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اے این پی کے وفد سے اسفندیار ولی کی رہائش گاہ ولی باغ میں ملاقات کی۔

اسفندیار ولی علالت کی وجہ سے حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرسکے۔

اس موقع پر اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین، ایمل ولی اور اے این پی کے نو منتخب سینیٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔

اے این پی قیادت نے حکومتی وفد سے کہا کہ اے این پی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.