بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الٰہی اور چوہدری سرور کا 1 رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات پر اظہارِ تشویش

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نصاب تعلیم کے بارے میں ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سڈل شعیب پر مشتمل ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی تعلیمی نصاب پر سفارشات تشویشناک ہیں۔

دونوں رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز اسپتالوں پر دباؤ بڑھارہے ہیں، عوام حالات کی سنگینی کا احساس کریں، ایک ماسک وینٹی لیٹرز کی خطرناک صورتحال سے بچا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.