جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

پختونوں کا بڑا اجتماع 28 فروری کو کرینگے، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی میں پختون جماعت سے تعلق رکھنے والے حبیب اور عبدالرحمان نے شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو سہراب گوٹھ پر پختونوں کا بڑا اجتماع کرنے جارہے ہیں جبکہ جمعہ کے روز متنازع مردم شماری پر لیاقت آباد دس نمبر پر احتجاج کریں گے۔

پاکستان ہاؤس میں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں پختون جماعت سے تعلق رکھنے والے حبیب اور عبدالرحمان کی پی ایس پی میں باقائد شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کوئی صحیح کام نہیں ہوسکتا ،وزیر اعظم سے مطالبہ ہے متنازع مردم شماری کو متنازع نہ رہنے دیں اگر ایسا نہیں کیا تو گورنر ہاؤس کے دروازے تک جا پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیا تماشا رچایا ہوا ہے جب تک مردم شماری کے نتائج نہیں آئیں گے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گے، پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں تین ناکامیوں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جو زیادہ ناکام تھی وہ جیت گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.