جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رضا بٹ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کیے۔

ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 15 بسیں بند کی گئیں جبکہ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ٹرانسپورٹر رہنما ملک ندیم حسین نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق حکومت فوری مذاکرات کرے۔

ملک ندیم حسین نے مزید کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کر رہے ہیں، حکومت اے سی اور نان اے سی بسوں کے حوالے سے اعتماد میں لے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عملے کو ماسک پہننے اور سینیٹائزر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.