بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات دیکھ کر میتھیو ہیڈن حیران

پاکستان نے پہلی بار بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شکست دی، اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں پر بہت دباؤ تھا، میڈیا اور سوشل میڈیا بھی میدان جنگ بنا ہوا تھا، لیکن میچ کے بعد پاکستان اور بھارتی کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتیھو ہیڈن نے بھی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ایک بیان میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کو بھولنا ہوگا، ابھی ایک میچ ہوا ہے بھارتی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی کے ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ملتے جلتے دیکھا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو ان کی بہترین اننگز کے بعد گلے سے لگایا، ایم ایس دھونی بھی میچ کے بعد کپتان بابر اعظم، شعیب ملک اور شاہنواز دھانی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات کرتے نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات دیکھ کر حیران ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے دباؤ والے میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی بڑے خوشگوار موڈ میں بات کرتے نظر آئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ صرف کرکٹ کے میدان میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.