بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی 7 سال بعد جنوبی افریقا کے خلاف فتح

پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تیرہ سال بعد پاکستانی سرزمین پر ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔یہ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف 7 سال بعد ٹیسٹ میں پہلی فتح ہے۔

چوتھے روز جنوبی افریقا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا تو مہاراج 2 اور کوئنٹن ڈی کوک صفر رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

چوتھے روز کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی اسپنرز چھائے رہے اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو جم کر بیٹنگ کا موقع ہی فراہم نہ کیا اور مہمان ٹیم کی باقی 6 وکٹیں صرف 58 رنز پر گر گئیں۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 245 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ  پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یاشر شاہ نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم 74 اور رسی وین ڈر سن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے 378 رنز بنا کر 158 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقا کے 88 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عماد بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن 22 کے مجموعے پر پہلے عابد علی اور پھر 23 رنز پر عمران بٹ  آؤٹ ہو گئے۔

  کپتان بابراعظم نے 30 اور اظہر علی نے 31 رنز بنائے۔ فواد عالم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے فواد عالم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

The post پاکستان کی 7 سال بعد جنوبی افریقا کے خلاف فتح appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.