بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا، مکمل کہانی سنا سکتا ہوں، کاوے موسوی

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو مکمل حقائق جاننے کا حق ہے، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، کمیشن حقائق جاننے کیلئے سنجیدہ ہے تو میں مدد کرسکتا ہوں، پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا، مکمل کہانی سنا سکتا ہوں۔

کاوے موسوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے ریکارڈ سے براڈ شیٹ کو 1.5 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی، تمام ریکارڈ کا غائب ہوجانا مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے حکومت پاکستان کو دھوکہ دینے کیلئے جیری جیمز کو رقم ادا کردی، غلط ادائیگی کا دفاع کرنے میں 20 ملین ڈالر کے قانونی اخراجات ادا کرنے پڑے۔

سربراہ براڈ شیٹ نے کہا کہ خیال تھا کہ کمیشن نیک نیتی سے بنایا گیا لیکن وہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا نظر آرہا ہے، اسکینڈل کے مرکزی کردار کی گواہی کے بغیر حقائق کیسے سامنے آسکتے ہیں۔

کاوے موسوی نے کہا کہ رپورٹس کےمطابق جسٹس (ر)عظمت سعید کمیشن کی رپورٹ چند دنوں میں حکومت کو بھیجنے والےہیں، پاکستان جائے بغیر ’آن لائن گواہی‘ دے سکتا ہوں۔

 کاوے موسوی نے کہا کہ لندن ہائی کورٹ نے عدم ادائیگی پر براڈ شیٹ کی درخواست پر پاکستان ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد کیے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کو ایک ملین پاؤنڈ براڈ شیٹ کو ادا کرنےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.