بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو لانگ مارچ کے بجائے ’ترقی مارچ‘ کی ضرورت ہے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اتحادی جماعت ق لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کو لانگ مارچ کے بجائے ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔

ق لیگ گجرات کی ضلعی تنظیم کے اجلاس سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اتحادیوں سے مشاورت کرتے اور انہیں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ گھبرانا نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ چیزیں پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہاکہ عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مؤثر آواز بلند کرنے کا کریڈٹ دینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات بہت اچھی رہی، وہ گھر بھی آئے اور اس اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں وہ ملکی معاملات میں بہتری کےلیے سرگرم ہیں ۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہاکہ بطور اتحادی بہتری کے لیے جو ضروری ہو وہ مشورہ عمران خان کو دیتے ہیں۔

انہوں نے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کی، اجلاس میں وجاہت حسین، مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.