بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی

پاکستان نے بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان  نے  بھارت کو وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے طور پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین اور ماسک سمیت جو ہو پایا وہ بھارت کو فراہم کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کا مثبت جواب آیا تو براستہ واہگہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 26 سو کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے۔

جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی۔

جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی۔

مختلف کے شہروں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے ریلوے حرکت میں آگیا، مہاراشٹر، اڑیسا اور کیرالا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا۔

کویت نے بھارت سے براہ راست کمرشل پروازیں معطل کردیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے نقل و حرکت پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ بھارت میں کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال خطرے کی گھنٹی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے بھارت کو طبی امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.