
پاکستان ریلویز نے جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز کردیا۔
ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل کے مطابق پریمیئم کنٹینر ٹرین رات 12 بجے جمعہ گوٹھ سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی، پریمیئم کنٹینرٹرین کم سے کم ٹائم 32 گھنٹوں میں لاہور پہنچے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پریمیئم کنٹینرٹرین کی بکنگ آن لائن ہوگی، ہر ماہ 6 گاڑیاں کراچی سے لاہور روانہ کی جائیں گی۔
ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے کہا کہ پریمیئم کنٹینر ٹرین 30 ویگنوں پر مشتمل ہے، ایک ویگن کی کم از کم بکنگ کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔
Comments are closed.